اسٹیٹ بینک نے جولائی تا ستمبر کے دوران متعدد بینکوں پر کروڑوں روپے کے جرمانے کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک نے نیشنل بینک سمیت 4 بینکوں پر 46 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانےعائد کیے ہیں۔
نیشنل بینک پر 28 کروڑ، سلک بینک پر 13 کروڑ 24 لاکھ، یوبی ایل بینک پر 3 کروڑ 85 لاکھ کےجرمانے کئے گئے ہیں۔
انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا ان پاکستان پر ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
جب کہ نیشنل بینک پر کسٹمرز کی شناخت، اینٹی منی لانڈرنگ ،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں پر فارن ایکس چینج، بینکنگ آپریشنز میں قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر جرمانے کیے گئے ہیں۔