آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی طرح کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا دیں۔
سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد جب آسٹریلوی کھلاڑی پریس کانفرنس کرنے آئے تو انہوں نے اپنے سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلیں ہٹانے کی کوشش کی۔
جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ آفیشل سے ایک شخص آیا اور انہیں کچھ کہا جس کے بعد آسٹریلوی بلے باز نے بوتلیں واپس رکھ دیں لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر یہ کرسٹیانو کے لیے ٹھیک ہے تو پھر میرے لیے بھی ٹھیک ہے، لیکن آگے بڑھتے ہیں۔
— Hassam (@Nasha_e_cricket) October 28, 2021
یاد رہے رواں سال جولائی میں یورو 2020 کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا دیں تھیں۔
جس سے کوکا کولا کو کئی ارب ڈار کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔
?? Cristiano Ronaldo te recomienda beber aguapic.twitter.com/We0ozFpBqi
— Carrusel Deportivo (@carrusel) June 14, 2021