مکرمہ مکرمہ میں خانہ کعبہ اور حجر اسود کو معطر کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں سعودی ٹی وی چینل نے تقریب کو پہلی مرتبہ براہ راست نشر کیا۔
حرم شریف کے فرش کی صفائی کے لیے اسمارٹ روبوٹ متعارف کروایا گیا، اسمارٹ روبوٹ مسلسل 4 گھنٹوں تک 70 لیٹر پانی بھر کر صفائی ستھرائی کا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روبوٹ ایک گھنٹے میں 2 ہزار 45 مربع میٹر کی صفائی کا کام کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر
حجر اسود 7 چھوٹے پتھروں پر مشتمل ہے۔ ان پتھروں کا کم سے کم حجم 1 سینٹی میٹر اور زیادہ سے زیادہ 2 سینٹی میٹر ہے۔ ان تمام ٹکڑوں کو خالص چاندی کے ایک بڑے فریم کے اندر خصوصی مواد کے ذریعے جوڑ کر نصب کیا گیا ہے تا کہ اس کی حفاظت ہو سکے۔
تاہم حجر اسود کو لوگوں کے دباؤ اور گرمی کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ لہذا انتہائی فضیلت کے حامل اس پتھر کو روزانہ کی بنیادوں پر بھرپور دیکھ بھال اور مرمت کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔