سڑکیں خالی ہونے تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لا تعلق کریں، اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والوں کو اداروں کے حوالے کیا جائے۔

پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز تعینات

فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات،نوٹی فی کیشن جاری 

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیشکش پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے سیاسی تحریکیں چلائی ہیں لیکن یہ تحریکیں مسلح نہیں تھیں۔


متعلقہ خبریں