‘ تو میرا ہے’ شہناز کا سدھارتھ کو پیغام


بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس  سیزن 13 کے ونر سدھارتھ شکلا 2 ستمبر کو اس دنیا سے تو چلے گئے لیکن اپنی اور شہناز گل کی کہانی کو ادھورا چھوڑ گئے۔

سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد ان کی دوست شہناز گِل نے سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے سدھارتھ شکلا کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے لیے بولا گیا اپنا مشہور ڈائیلاگ لکھا لیکن اسے بھی ادھورا چھوڑ دیا انہوں نے لکھا کہ  ” تو میرا ہے اور ۔۔۔ ”

بگ باس میں شہناز کا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا جس میں انہوں نے سدھارتھ سے کہا تھا کہ” تو میرا ہے اور میرا ہی رہے گا”، اور سدھارتھ  بھی ان سے اپنا کیا ہوا یہ وعدہ وفا کر گئے،  وہ آخری دم تک انہیں کے رہے اور انہیں کے سامنے اپنی آخری سانسیں لیں۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ کے بعد مداح شہناز کا سہارا بن گئے

پوسٹ میں شہناز نے ایک تصویر کے ذریعے سدھارتھ کے لیے اپنے گائے ہوئے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی محبت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہیں۔

شہناز گِل کے گانے کا ٹائٹل ’ تو یہیں ہے‘ ہے جو 29 اکتوبر کی صبح 12 بجے ریلیز کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)


سدھارتھ کے بعد شہناز کا بے صبری سے انتظار کرنے والے مداح ان کی پوسٹ دیکھ کر جہاں خوش ہیں وہیں ایک بار پھر سدھارتھ کی یاد بھی واپس آ گئی ہے۔

اور صرف ایک گھنٹے میں ان کی پوسٹ پر 7 لاکھ 82 ہزار سے زائد لائکس جبکہ 52 ہزار سے زائد کمنٹ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ اور شہناز کے آخری گانے کی جھلک جاری

شہناز گل اور سدھارتھ 29 ستبمر 2019 میں بگ باس میں ہی ملے تھے جہاں سے ان کی کہانی کی شروعات ہوئی، جو پہلے دوستی اور پھر گہری محبت میں بدل گئی.

سدھاتھ شکلا اور شہناز اس قدر قریب تھے کہ مداحوں نے انہیں ”سڈناز” کا نام دے دیا جو ان کی پہچان بن گیا، لیکن ناز  اپنا سڈ ہمیشہ کے لیے کھو چکی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں