راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستے بند، سیکیورٹی سخت


راولپنڈی میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی، داخلی اور خارجہ راستے بند ہیں۔ مری روڈ پر ٹریفک معطل ہے۔

سکستھ روڈ، چاندنی چوک، لیاقت باغ، مری چوک اور کمیٹی چوک پر مزید کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بدستور کنٹینرز اور رکاوٹوں سے بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور سمیت پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات،نوٹی فی کیشن جاری

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال معمول پر آنے تک مری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے  اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے۔

راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں 2ماہ تک رینجرز کی تعیناتی کے احکامات پر عمل شروع کر دیا گیا۔راولپنڈی میں وارث خان ،لیاقت باغ اورشمس آباد پر رینجرز دستے تعینات  کر دیے گئے۔فیض آباد پر ایف سی رینجرز ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری موجود  ہے۔

ترجمان  اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا  ہے کہ اسلام آباد میں بیشترشاہراہیں ٹریفک کےلیے کھلی ہیں۔ اسلام آباد ایکسپریس وے، لہتراڑ روڈ، پشاورروڈ،   سرینگرہائی وے، جناح ایونیو ٹریفک کےلیے کھلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور جی ٹی روڈ بند، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے، وفاقی کابینہ

ٹریفک پولیس کے مطابق مارگلہ روڈ،شاہراہ دستور،اتاترک ایونیو،فیصل ایونیو اورنائنتھ ایونیو بھی ٹریفک کےلیے کھلا  رکھا گیا ہے۔ آئی جے پی روڈ ا سٹیڈیم روڈ کی جانب سے بند ہے۔ مری روڈ فیض الاسلام اسٹاپ پر دونوں اطراف سے بھی بند ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں