نسلہ ٹاور خالی کرنے کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن


 کراچی میں غیر قانونی بلڈنگ نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مدت آج ختم ہو  جائے گی۔  نسلہ ٹاور کو گرانےکےلیےاخبارات میں اشتہارات دے دیئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ جانب سے عمارت خالی کرنے کے نوٹس کی مدت  آج ختم ہو جائے گی۔ عمارت میں اب بھی مکین موجود ہیں  اور سامان کی منتقلی کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے اخبارات میں اشتہار دے دیئے ہیں۔ اشتہار میں عمارت گرانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے رابطے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نسلہ ٹاور: بجلی ،گیس اور پانی کی کنکشن منقطع

کے ایم سی ڈائریکٹر  اینٹی انکروچمنٹ  بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن  یا دیگر کسی بھی ادارے کے پاس فی الحال کنٹرولڈ دھماکے سے عمارت کو گرانے جیسی مہارت نہیں  ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ لاہور کی کمپنیوں سے بھی بات ہوئی ہے  کیونکہ  وہاں عمارتیں گرانے کا تجربہ ہے۔ کوشش کریں گے بروقت کام مکمل کرلیا جائے۔ واضح رہے کہ  سپریم کورٹ  نے نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں کنٹرولڈ دھماکے سے گرانے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ روز عمارت کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشنز بھی منقطع کر دیے گئے ہیں۔ عمارت  کے رہائشیوں نے کنکشنز منقطع کرنے پر احتجاج کیا اور کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ عمارت گرانےسے پہلے فلیٹس کا معاوض واپس دلوایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں دھماکے سے گرانے کا حکم

ایم کیو ایم کے رہنماوں نے بھی نسلہ ٹاور پہنچ کے مٹاچڑین سے اظہار یکجہتی کیا۔ ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے  مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کو معاوضہ دینے کے لئے کمیٹی بنائی جائے،جو 2ماہ میں معاوضہ دلوانے کی پابند ہو۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اگر نسلہ ٹاور کو ملنے والی تمام این او سیز جعلی ہیں تو انہیں جاری کرنے والے اداروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں