شمالی کوریا کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی افسوسناک ہے، جنوبی کوریا


سیؤل: جنوبی کوریا نے ہمسایہ ملک شمالی کوریا کی جانب سے مذاکرات ملتوی کرنے کو افسوسناک اور وعدہ خلافی قراردیا ہے۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین  روابط کے لیے بنائی گئی جنوبی کوریا کی وزارت انضمام کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارتی سطح کے مذاکرات بحال ہونے چاہییں اس کے لیے شمالی کوریا کو باقاعدہ خط بھیجا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک میں جنگ اور جوہری اسلحے کے خاتمے پرتوجہ مرکوز کرنا تھا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے امریکہ-جنوبی کوریا فوجی مشقوں کو ‘اشتعال انگیزی’ کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے پاس بات چیت ملتوی کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلقات ابتدا سے ہی کشیدگی کا شکار ہیں تاہم دونوں ممالک میں تعلقات نے اس وقت نئی کروٹ لی جب 2014 میں شمالی کوریا کے وفد نے سیؤل کا دورہ کیا اور2018 میں شمالی کوریا نے جنوبی کوریا میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں اپنی ٹیم بھیجی۔

یہیں سے دونوں ممالک میں برف پگھلنا شروع ہوئی اور مذاکرات کا راستہ ہموار ہواتھا۔


متعلقہ خبریں