نیب عمران خان کی بی ٹیم ہے، مقصد اپوزیشن کی آواز دبانا ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو دبئی روانہ

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ عمران خان کی بی ٹیم ہے اور اس کا مقصد اپوزیشن کی آواز کو دبانا ہے۔

مہنگائی کا آسیب پاکستان کی خوشحالی کو نگل چکا، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پارٹی چیئرمین سے نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی نوڈیرو ہاؤس آمد پہ انہیں جیل سے رہائی کی مبارکباد بھی دی۔

وزیراعظم عوام دشمن ، حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کر رہی ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ سے بات چیت کے دوران کہا کہ آپ کی ثابت قدمی اور اصولوں پہ قائم رہنا قابل ستائش ہے۔

حکومت کو گھرہم ہی بھیجیں گے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بات چیت کے دوران خبردار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کی آڑ میں سیاسی انتقام پر مبنی کارروائیاں ملک میں انتشار کو جنم دے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں