اسلام آباد: تاجربرادری کا دھرنا ختم، وزیراعظم سیکریٹریٹ کے گھیراؤ کا اعلان

اسلام آباد: تاجربرادری کا دھرنا ختم، وزیراعظم سیکریٹریٹ کے گھیراؤ کا اعلان

اسلام آباد/ راولپنڈی: تاجربرادری نے اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر جاری دھرنا و احتجاج ختم کردیا ہے لیکن ساتھ ہی اپنےمطالبات کی منظوری کے لیے 30 نومبر کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔

تاجروں نے ایف بی آر کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا

ہم نیوز کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے جاری دھرنا و احتجاج ختم کرنے کے ساتھ ہی 30 نومبر کو وزیراعظم سیکرٹریٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔

تاجر برادری کی جانب سے جاری دھرنا واحتجاج ختم کرنے کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے اور ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔

قبل ازیں آل پاکستان انجمن تاجران کی اپیل پر ملک بھر کے تاجروں نے ایف بی آر کے خلاف اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر دھرنا دے کر اپنا اختجاج ریکارڈ کرایا۔

ایف بی آر نےریکارڈ26لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرلیے

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے دھرنے سے کہا کہ تاجر سیلز ٹیکس نہیں دیں گے اور صدارتی آرڈیننس کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوائنٹ آف سیلز پر ڈیوائس نصب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فیٹف کی اصلاحات کو نافذ نہ کرے۔

واضح رہے کہ تاجروں کے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے باعث شام سے مری روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں فیض آباد کے قریب مری روڈ پر دھرنا دیا تھا جس کی وجہ سے عوام الناس کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کی وجہ سے جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تمام راستوں پہ متعین تھی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرکزی علاقے زیرو پوائنٹ پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں دکھائی دیں۔

بیوروکریسی اور تاجروں کے حوالے سے نیب قانون تبدیل کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم

انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ اور اسلام آبا انتظامیہ کے درمیان اس حوالے سے بات چیت بھی ہوئی تھی۔

شاہد غفور پراچہ کا کہنا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور اسلام آباد میں داخل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فیض آباد کی کال دی ہے جس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے بھی تاجروں کی مرکزی قیادت پہنچ رہی ہے۔

گھروں میں کاروبار کرنیوالے نان فائلر پروفیشنلز کے بلوں پر ٹیکس لگا ہے، ایف بی آر

ہم نیوز کے مطابق شاہد غفور پراچہ نے اس موقع پر کہا تھا کہ تاجربرادری اپنا کاروبا بند کر کے یہاں آئی ہے اور یہ بھی اس کا نقصان ہے مگر احتجاج ہمارا حق ہے۔

ایس پی اسلام آباد نوشیروان کے مطابق پرامن احتجاج تاجروں کا حق ہے لیکن موجودہ صورتحال کے تناظر میں لوگ قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجربرادری ہمارے لیے قابل احترام ہے۔

واضح رہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی میڈیا سیل نے احتجاج کے حوالے دو دن قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہمارا احتجاج و دھرنا ایف بی آر کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے۔

اس ضمن میں اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ میں نہیں آرہی ہے اور دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس کا قانون لاگو نہیں ہوتا ہے۔

پینڈورا پیپرز: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کی طلبی

اجمل بلوچ نے واضح طور پر کہا تھا کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صدارتی آرڈیننس میں ایف بی آر کو پولیس کے دیے جانے والے اختیارات فوری طور پر واپس لیے جائیں۔


متعلقہ خبریں