ٹی20 ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن دوسرے میچ کا بھی دفاع نہ کر سکا


 ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دفاعی چیمپئن کو ٹورنامنٹ میں یہ لگاتار دوسری شکست ہے۔

جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پروٹیز کی جانب سے ڈوسن نے 43 اور مارکرم نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے ابتدائی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا  پھر یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے ایون لیوئس نے 56 رنز کی اننگز کھیلی،کرس گیل 12، لنڈل سیمنز16اورنیکولس پوران نے12رنزبنائے۔

جنوبی افریقہ کےڈیوین پریٹوریس نے تین ، کیشومہاراج نے2 اورربادا نےایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک ایک میچ پہلے ہی ہار چکی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سپر 12 میچ میں جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیزکو انگلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں