شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ


لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والی شرائط کو پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ختم نہیں ہوا تو پھر طے کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط اور مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ سے چھپانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال کالی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کو برباد کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اچھے رہے، وعدے پورے کریں گے، وزیر داخلہ

شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی طرح ڈالر میں مسلسل اضافے پر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ معاشی تباہی، مہنگائی اور معاشی افراتفری پاکستان کی قومی سلامتی کے تقاضوں کے لیے نیک فال نہیں۔


متعلقہ خبریں