برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے بابر الیون کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے دھوں دار میچ میں انہیں امید ہے کہ بابراعظم ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
عامرخان نے بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پُراعتماد رہ کر جذبے کے ساتھ میدان میں جائیں اور نوجوان کھلاڑی دباؤ نہ لیں کیونکہ ان کے ساتھ بابر اعظم اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی ہیں۔
عامر خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کا آغاز بھارت کو ہرا کر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کا بابر اعظم کو مشورہ
چ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
حتمی پلینگ الیون کا اعلان آج میچ سے قبل کیا جائے گا۔ کپتان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑ نے پر سرفراز کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔