امریکی ریاست ٹیکساس میں ریس کے دوران کار بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریسنگ کار ٹریک سے اتر کر شہریوں پر چڑھ گئی۔ 6 سالہ بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ 8 سالہ بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
This photo shows the aftermath of an accident at the Kerrville airport today where a Race Wars event ended in tragedy. We are headed to the scene and will report more information as it becomes available but we’re being told 2 children were killed and 5 people critically injured. pic.twitter.com/eiu0g587D5
— Jim Lefko (@jimlefko) October 23, 2021
زخمی ہونے والوں میں 46 سالہ اور 26 سالہ خاتون بھی شامل ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ریسنگ ایونٹ کے منتظیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔