ہمیں ورلڈکپ جیتنا ہے، بابر اعظم کا کھلاڑیوں کو مشورہ


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ہمیں ورلڈکپ جیتنا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے ہونے والے میچ سے ایک روز قبل کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پورا مائنڈ بنانا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ ہمیں ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو کرکٹ انجوائے کر کے کھیلنے کا بھی مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں دل آپ کےلیے دھڑک رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑی یاد رکھیں کہ لاکھوں ہاتھ ان کے لیے دعا میں اٹھے ہیں۔


متعلقہ خبریں