عمران اشرف کا ’ تیرا دیوانہ‘ چھا گیا



ہم ٹی وی کے مقبول ترین سیریل رانجھا رانجھا کردی میں ’بھولا‘ کا تاریخی کردار ادا کرنے والے ورسٹائل اداکار عمران اشرف کا پہلا ویڈیو گانا ’تیرا دیوانہ‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا۔

عمران اشرف نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا پہلا ویڈیو سانگ ’تیرا دیوانہ‘ شیئر کیا ہے جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

عمران اشرف نے اپنے ویڈیو سانگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ اُن کا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز کر دیا گیا ہے۔‘

اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوبرو اداکارہ سعدیہ خان کو بھی اس ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گانے سے متعلق عمران اشرف کا کہنا ہے کہ یہ گانا محبت کرنے والوں کی روح پرور کہانی کو بیان کرتا ہے۔

یہ گانا گلوکار بلال سعید اور ون ٹو ریکارڈز کی مشترکہ پروڈکشن کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے جس کی ہدایات عدنان قندھار نے دی ہیں۔

دوسری جانب یوٹیوب پر بھی عمران اشرف کے گانے کی خوب دھوم مچی ہوئی ہے اور اس وقت ٹرینڈ کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں