مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

سندھ: دہشت گردوں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کی منظوری

مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی  نے آپریشن  کرتے ہوئے9مبینہ دہشتگردوں کو  ہلاک کر دیا۔

بلوچستان  کے شہر مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشتگرد اور شر پسند عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کی۔  سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں نو مبینہ ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں،3 دہشتگرد ہلاک،4گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا۔ کیمپ دہشتگردی کی حالیہ مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ اسلحہ میں نو کلاشنکوف،بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں