چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی کھلاڑیوں کو تھپکی دی ہے کہ گھبرانا نہیں، بھارت کے خلاف جان لڑانی ہے اور دنیا کو نمبر ون بن کر دکھانا ہے۔
لاہور سے ورچوئل گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑی جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلیں، جنوبی افریقہ کی ہار سے گھبرانا نہیں ہے۔ بھارت کے خلاف بھرپور جان لڑائیں،پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ
رمیز راجہ نے کہا کہ دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان بہترین ٹیم ہے اور آپ کو نمبر ون ٹیم بننا ہے، چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کو اپنی مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا ۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، میچ سے پہلے دونوں ممالک میں ماحول کافی گرم ہو چکا ہے اور ایک دوسرے پر لفظوں کے وار بھی جاری ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی صارفین اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔