کبھی ایسا نہیں کہا کہ افغانستان ورلڈ کپ جیتے گا تب شادی کروں گا، راشد خان

افغانستان کے راشد خان

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ میری توجہ شادی پر نہیں بلکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے اس خبر کی تردید کی کہ وہ تب تک شادی نہیں کریں گے جب تک افغانستان ورلڈ کپ نہیں جیت جاتا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے یہ بیان سنا تو مجھے بہت صدمہ پہنچا کیونکہ سچ پوچھیں تو میں نے کبھی یہ بیان نہیں دیا کہ میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد شادی کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ آئندہ چند سالوں کے دوران کرکٹ کے کئی اہم ایونٹس آ رہے ہیں جن پر میری توجہ مرکوز ہے۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان عہدے سےمستعفی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس میگا ایونٹ میں اسپنرز کا کردار بہت اہم رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کی پچز اسپن بولرز کے لیے بہت سازگار ہیں، اس لیے تمام ٹیموں میں بڑی تعداد میں اسپنرز کو منتخب بھی کیا گیا ہے۔

راشد خان نے عالمی کپ کے لیے پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم بھی فیورٹ نہیں ہوتی جو اس دن اچھا کھیلتا ہے جیت جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں