خاتون اول پر بار بار حملہ کیا جاتا ہے، کلثوم نواز پر کبھی جملہ نہیں کہا: شہباز گل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے  کہ خاتون اول پر بنا سوچے سمجھے حملے کیے جاتے ہیں، بشریٰ بی بی سب سے پہلے پاکستان کی بیٹی پھرکسی کی ماں اور بیوی ہیں، کلثوم نواز نے بھی سیاست میں حصہ لیا لیکن پی ٹی آئی نے ان کی ذات پر ایک جملہ نہیں کہا، شہباز شریف کی فیملی کے خلاف کبھی بات نہیں کی۔

پاناما: نااہل اور مفرور بڑے میاں کی کرپشن کی داستان ہے، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کسی کو مٹھائی دے کر یا گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر نہیں بلکہ عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنے ہیں۔ وہ اچھے لگتے ہیں یا برے لگتے ہیں آپ اس پر سیاست کریں، ان سے اختلاف ہے تو تنقید کریں۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان بارش اور آندھی میں کنٹینرپر کھڑے ہوکر تقاریر کیا کرتے تھے، وہ محنت کرکے وزیراعظم بنے ہیں۔

عمران خان ٹارگٹڈ سبسڈی لا رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں پوری دنیا میں 113 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستان میں صرف 17 فیصد بڑھا ہے، چین میں بھی مہنگائی کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے عوام تکلیف میں ہیں لیکن اخلاقی گراوٹ پر بات کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے شہباز شریف کی بیٹیوں کو اپنی بہنیں قرار دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ خاتون اول پر بار بار حملہ کیا جاتا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ جب خاتون اول پر بات کی جاتی ہے تو سوچیں ان کے بچے کیا محسوس کرتے ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ عاصمہ شیرازی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو آپ کو خبر دینے کا پورا حق ہے لیکن اپنی خواہشات کے مطابق خبریں نہیں کرنی چاہئیں۔

وہی پرانے بہانے: کیس کھلتے ہی نازک کمریا پھر سے خراب ہو گئی، شہباز گل

شہبازگل نے کہا کہ اگر الزامات کے ثبوت ہیں تو پھر بولنا آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کو بغیر ثبوت کے کہہ دیا جائے گا کہ فلاں شخص گھر میں ایٹم بم بنا رہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ جب لوگوں کی ماؤں و بہنوں پر بات کی جاتی ہے تو اس وقت صحافت کہاں جاتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم کی فیملی کو گالیاں دی جائیں گی تو لوگ سوشل میڈیا پر جواب بھی دیں گے، گالی گلوچ کوئی صحافت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عاصمہ شیرازی کو ہر چیز کا جواب دینا ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کرنی ہے تو کابینہ اور وزیراعظم موجود ہیں، کریں سیاست لیکن سیاست کو سیاست رہنے دیں گند نہ بنائیں۔

شہباز گل نے کہا کہ مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے اور عوام مہنگائی سے تنگ بھی ہیں اور یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ کوئی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہی ہیں مگر یہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شہبازگل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے اورکھانے کے تیل کی قیمتیں بھی 38 فیصد بڑھی ہیں۔

عوام سے ریجیکٹڈ ٹولے کو روز سیاست کے لیے تھیٹر لگانا پڑتا ہے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ایکسپورٹ 30 بلین کو کراس کرنے جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں