مئی سے اب تک پاکستانی کرنسی 12فیصد گر چکی ہے،مفتاح اسماعیل


 سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مئی سے اب تک پاکستانی کرنسی 12فیصد گر چکی ہے۔

انہوں  نے  کراچی میں  پریس کانفرنس میں حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے  کہا ہے آج پیٹرول 137 روپے ہے۔ پاکستان کی تاریخ کا بلند ترین سطح پر پیٹرول فروخت ہو رہا ہے۔ہم سڑکوں پر آ رہے ہیں،ہم ایک روپیہ بھی بڑھانے نہیں دیں گے۔

احتجاج کرنا ہمارا حق ہے،احتجاج ہم کریں گے۔ ہمیں کوئی سگنل نہیں ملا،مہنگائی ہو رہی ہے اس کےخلاف سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک، پی ٹی آئی بھی متحرک

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے،گیس کا بحران آنے والا ہے۔ حکومت نے141 فیصد گیس مہنگی کر دی ہے،حکومت کی 5 گیس کمپنیاں ہے۔
پورے خطے میں پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی پاکستان میں ہے۔حکومت ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکام رہی ہے۔تاریخ میں سب سے زیادہ امپورٹ کی جا رہی ہے۔

حکومت جو نہیں سمجھ رہی وہ اہم مسئلہ مہنگائی ہے۔دنیا کے تمام ممالک میں مہنگائی سب سے زیادہ پاکستان میں ہوئی۔عمران خان نے تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی دور حکومت میں  پاکستان پر 60 فیصدقرضہ بڑھا ہے۔

پاکستان میں تین ماہ میں خوراک میں 12 فیصد زیادہ مہنگائی ہوئی۔مہنگائی گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہوئی
نواز شریف کے دور میں آٹا 35روپے کلو ملتا تھا۔اب آٹا 75 روپےسے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا آج سےمہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔حکومت نے بہتری کے بجائے خرابی زیادہ کی ہے۔عمران خان کے دور میں 2کروڑ لوگ بے روز گار ہوئے۔نوازشریف کے دور میں 50 لاکھ افراد کو نوکریاں ملی تھیں۔

عمران خان کی حکومت میں ساڑھے 7 کروڑ شہری خط غربت کے نیچے ہیں۔ہم 5 کروڑ خط غاربت سے کم شہری چھوڑ کر گئے تھے۔


متعلقہ خبریں