اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کھلاڑی ہمیشہ خود اعتمادی کے ساتھ کھیلیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بیرون ملک دوروں کے دوران اہلخانہ کو ساتھ لے جاتا تھا لیکن آج کل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے رولز اینڈ ریگولیشنز بہت سخت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو کرکٹ اور اپنے ملک کے لیے اچھی نہیں ہوتیں جبکہ میں کھیلنے کے دوران باتیں کرنے کا عادی تھا اور کھیلنے کے دوران بات کرتے ہوئے خود اعتمادی محسوس کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے شعیب اختر اورہر بھجن سنگھ کا ٹاکرا
رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فری آف مائنڈ کھیلنا چاہیے اور کرکٹ میں نروس ہو کر نہیں بلکہ انجوائے کرنا چاہیے۔ جوں جوں رنز بڑھتے ہیں کھلاڑی میں اعتماد آتا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوپنرز ہمیشہ خود اعتمادی کے ساتھ کھیلیں۔ رنز ہو یا نہیں لیکن خود اعتمادی کے ساتھ کھیلیں۔ میچ ختم ہونے کے بعد ہم انجوائے کرتے تھے لیکن اب لڑکے ادھر ادھر شام کو چلے جائیں تو اسکینڈل بن جاتے ہیں۔