پاک بحریہ نےبھارتی سب میرین کی پاکستانی حدودمیں داخلےکی کوشش ناکام بنادی



پا ک بحریہ نےبھارتی بحریہ کےعزائم سمندربردکردیئے۔ پاک بحریہ نےبھارتی سب میرین کی پاکستانی حدودمیں داخلےکی کوشش ناکام بنادی۔

زمینی افواج ہوں یا سمندری و فضائی حدود، بھارت نے ہمیشہ نہ کی کھائی ہے۔ پلوامہ میں ہزیمتناک شکست کے بعد بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک بحریہ کے پی این لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ نے بھارتی بحری آبدوز کا قبل از وقت پتہ لگایا اور اسے ٹریک کر کے بھگادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سب میرین نے 16اکتوبر کوپاکستانی حدودمیں داخل ہونےکی کوشش کی۔پاک بحریہ نےپیشہ ورانہ مہارت سےبھارتی عزائم ناکام بنائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں پاک بحریہ ہمہ وقت چوکنا ہے۔ میری ٹائم سرحدوں کا دفاع یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ پاک بحریہ نے تیسری بار بھارتی سب میرین کا سراغ لگایا


متعلقہ خبریں