ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھی 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پاپوا نیو گینی کااسکاٹ لینڈ سے مقابلہ تین بجے ہوگا۔ دوسرے میچ میں عمان اور بنگلہ دیش رات سات بجےآمنے سامنے ہوں گے۔
ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ مرحلے میں آج بنگلہ دیش اور پاپوانیوگینی کے لیے اپنے اپنے میچ جیتنا لازمی ہوں گے۔
اسکاٹ لینڈ میچ جیتی تو ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے سپربارہ میں کوالیفائی کر جائے گی۔ جبکہ ایونٹ میں سفر جاری رکھنے کے لیے پاپوانیوگینی کو میچ جیتنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا کے ہاتھوں نمیبیا کو شکست
دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو عمان سے میچ لازمی جیتنا ہو گا ورنہ بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں کوالیفائی نہیں کر سکے گی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آسانی سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جارہا ہے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ جن میں سے چار ٹیمیں دوسرے مرحلے میں پہنچیں گی۔
سپر 12 مرحلے کے بعد سیمی فائنل مرحلے کا آغاز ہو گا جس کے بعد 14 نومبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔