شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر امید


شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں، شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں امید ہے کامیابی حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاثر دیا جارہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، بینکر ہمیشہ ہی ڈومور کا مطالبہ کرتا ہے اور ہم نے اپنی ڈیڈ لائن عبور نہیں کی۔

شوکت ترین نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کافی مفید رہی ہے، ماضی میں ہماری برآمدات اچھی نہیں تھیں، کیونکہ جب تک مہنگائی پر قابو نہیں پایا جاتا، برآمدات میں اضافہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو نا امید نہیں ہونا چاہئے، زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر مذاکرات، ٹیکس چھوٹ ختم کرنےکی تیاری

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کی گروتھ ریٹ تین اعشاریہ چار فیصد رکھی تھی، جی ڈی پی پانچ فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے جو کہ ورلڈ بینک کی اعدادو شمار سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کی (ای ایف ایف) دوبارہ بحالی کیلئے مذاکرات کر رہ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں