وزیراعظم عوام دشمن ، حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کر رہی ہے، بلاول بھٹو


یپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام دشمن ہیں، حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کر رہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے کے بعد اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی۔

پیپلزپارٹی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچاسکتی ہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کے رہ نما حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ ملک پر آسیب مسلط ہے، بھوک مہنگائی اور غربت کا جن ناچ رہا ہے۔

وزیراعظم کے دستخط سے عوام پر 10 روپے سے زائد کا پیٹرول بم گرا دیا گیا ،ترقی کرتی معیشت بدانتظامی نااہلی اور کرپشن کے قبرستان میں دفن کر دی گئی۔

عمران خان کی توجہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے پر ہے،ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی یہ سارا پیسہ کہاں جا رہا ہے؟


متعلقہ خبریں