دنیا کا پہلا بیلون ورلڈ کپ مقابلہ پیرو کے نام


اسپین میں سجا دنیا کا پہلا اور انوکھابیلون ورلڈ کپ” کا مقابلہ، جہاں کھلاڑیوں کو بیلون کو زمین میں لگنے سے بچانا تھا۔

اس منفرد مقابلے میں 32 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، تاہم پیرو کے 18 سالہ نوجوان پہلے ورلڈ چیمئین بن گئے۔

بیلون ورلڈ کپمنعقد کرنے کا خیال امریکہ سے تعلق رکھنے والے 3 بہن بھائیوں کی ٹک ٹاک ویڈیوز سے لیا گیا تھا۔ اس مقابلے کے لیے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی کمرے تیار کیے گئے تھے جن میں صوفے، ٹیبل کرسیاں بھی موجود تھیں۔

گیم کے اصول انتہائی آسان تھے کہ آپ نے غبارے کو ہوا میں اچھالتے رہنا ہے اور اسے زمین پر لگنے نہیں دینا، جہاں آپ کا بیلون زمین پر لگا وہاں آپ کا گیم ختم۔

32 ممالک کی ٹیموں میں اس گیم کو وائرل کرنے والے امریکی انتونیو اریڈونڈ بھی شامل تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں یہ کھیل اپنے بہن بھائی کے ساتھ کھیلتے تھے، لیکن جب کورونا میں گھروں میں قید  ہوئے تو یہ کھیل دوبارہ کھیلا اور اس کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی، جو رات و رات ٹرینڈ کرنے لگی۔


متعلقہ خبریں