دو سروں والے کچھوے کے معدے بھی دو ہیں


موسمیاتی تبدیلیاں جہاں دنیا کی ہر چیز کو متاثر کر رہی ہیں وہیں جانوروں کے خدو خال پر بھی انداز ہو رہی ہیں۔

امریکی ریاست میساچوسٹس میں پیدا ہونے والے دو سر والے کچھووے کے معائنے کے دوران اس میں معدے بھی دو پائے گئے ہیں۔ جو اس کے جسم کے دونوں حصوں کو خوراک پہنچاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 6 پیر والے اس کچھوے کو خوراک کے طور پر کیڑے اور کھانے کی گولیاں دی جا رہی ہیں۔ اس کے دونوں سر الگ الگ کام کرتے ہیں ،کچھوا ہوا کے لیے ایک وقت میں ایک ہی سر پانی سے اوپر نکالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دم چھوٹی اور چونچ بڑی، موسمیاتی تبدیلیوں سے جانور بھی متاثر

کچھوا سمندر کے قریب واقع گاوں ویسٹ بارن سٹیبل میں پیدا ہوا لیکن لیکن اس کی حفاظت کرنے کے لیے اسے برڈزی کیپ وائلڈ لائف سینٹر منتقل کردیا گیا۔

یہ سینٹر کچھووں سمیر دیگر جانوروں کی حفاظت کے لیے کام کرتے ہیں، سینٹر میں موجود جانوروں کی ڈاکٹر اور دیگر عملہ اس کچھوے کا معائنہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔

کچھووں کے جسم میں خون اور دیگر اعضا چیک کرنے کے لیے سی ٹی اسکین بھی کرایا جائے گا۔ انتظامیہ نے دو مشہور جڑواں اداکار بہنوں کے نام پر اس کچھوے کا نام میری کیٹ اینڈ ایشلی اولسن رکھا۔


متعلقہ خبریں