افغان حکومت نے بش بازار کا نام تبدیل کر دیا

افغان حکومت نے بش بازار کا نام تبدیل کر دیا

کابل: امارات اسلامیہ افغانستان نے دارالحکومت کے مشہور “بش بازار” کا نام تبدیل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان میں طالبان نے برسراقتدار آنے ے بعد دارالحکومت کابل کے مشہور “بش بازار” کا نام تبدیل کر کے اس کا نام “مجاہدین بازار” رکھ دیا ہے۔

طالبان نے بازار کا نام تبدیل کر کے اس کے داخلی دروازے پر “مجاہدین بازار” کے نام کا بینر بھی آویزاں کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی گرفتاری، شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ؟

کابل کا یہ مشہور بازار 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد قائم ہوا تھا اور اس کا نام اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے نام پر رکھ دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کابل کے ہوائی اڈے اور کابل یونیورسٹی کا نام بھی تبدیل کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں