’نیٹ فلیکس‘ نے سپر ہٹ جنوبی کوریائی شو ’اسکوئڈ گیم’ کو اسٹریمنگ سروس کی مقبول ترین اوریجنل سیریز قرار دے دیا ہے۔ محض چار ہفتوں میں سیریز نے ایک سو گیارہ ملین ویوز حاصل کرلیے.
نیٹ فلیکس سیریز میں ایسے کھیل دکھائے گئے ہیں جس کی تھیم ہے کہ مارو یا مرجاؤ، جبکہ جیتنے والے کو پونے چار کروڑ ڈالر کی رقم ملے گی۔
نیٹ فلیکس نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ اسکوئڈ گیم کے مداحوں کی تعداد باضابطہ طور پر 11 کروڑ 10 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد یہ اب تک لانچ کی جانے والی ہماری سب سے بڑی سیریز بن گئی ہے۔
Squid Game has officially reached 111 million fans — making it our biggest series launch ever! pic.twitter.com/SW3FJ42Qsn
— Netflix (@netflix) October 12, 2021
سیریز میں درنوں افراد کھیل جیتنے کے لیے کئی مراحل سے گزریں گے لیکن ہار کی صورت میں موت ان کی منتظر ہو گی۔ آخری مقام تک پہنچنے والا فرد جو زندہ بچ جائے گا وہ ساڑھے پانچ ارب پاکستانی روپے کا حق دار بن جائے گا۔
اس ڈراما سیریز پر لاتعداد میمز بنائی گئی ہیں جبکہ کھیل کا حصہ بننے والے امیدواروں کے گرین ٹریک سوٹس بھی توجہ کا مرکز بھی بنے ہیں۔
بقا و فنا پرمبنی اس گیم میں ایک نمبر دکھایا گیا تھا جسے فرضی سمجھا گیا تھا لیکن وہ حقیقی نکلا اور ناظرین نے اس پر کالیں شروع کردیں۔
وہ نمبر اتنا مقبول ہوا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدارتی امیدوار نے نمبر کی 85 ہزار ڈالر کی قیمت لگادی۔
خیال رہے کہ نیٹ فلیکس نے کہا تھا کہ کمپنی رواں برس جنوبی کوریا میں بننے والے مواد پر 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔