شکریہ عمران خان! افغان مترجم  افغانستان سے بچ نکلنے میں کامیاب


امریکی صدر جوبائیڈن کو ریسکیو کرنے والا افغان مترجم پاکستان کی مدد سے افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد دی ہیومن کولیشن نامی تنظیم نے ویراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امان خلیلی نامی مترجم ان کے اہلخانہ کو مزار شریف سے کابل اور پھر افغانستان کے صوبہ ہلمند منتقل کیا گیا۔ جہاں خلیلی خاندان نے پاکستان کی مدد سے سرحد عبور کی اور پھر انہیں اسلام آباد سے دوسرے محفوظ مقام پر لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا افغانستان کے لیے ایک ارب یوروامداد کا اعلان

ہیومن فرسٹ کولیشن نامی تنظیم نے انخلا کی نگرانی کی۔ امان خلیلی نے امریکی صدر بائیڈن کو اس وقت ریسکیو کیا تھا جب وہ بطور ایک سینیٹر افغانستان کا دورہ کر رہے تھے۔

2008 میں ایک طوفان کے دوران امریکہ کے فوجی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر لینڈگ کرنا پڑی تھی۔ اس میں اس وقت کے سینیٹر بائیڈن اور دیگر امریکی قانون ساز سوار تھے۔

جب ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے ایک دور دراز علاقے میں لینڈنگ کرنا پڑی تو اس وقت ان پر حملے کا خطرہ موجود تھا۔ اس وقت امان خلیلی نامی  افغان مترجم نے اس قافلے کو ایک محفوظ مقام تک پہنچایا تھا۔

امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امان خلیلی کو نکالنے میں امریکی حکومت ان کی مدد کرنے والوں کی شکر گزار ہے۔


متعلقہ خبریں