14 کینگرو ہلاک کرنے پر دو لڑکے گرفتار


آسٹریلیا میں 14 کینگروؤں کو مارنے کے جرم میں 17 سال کے دو لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سڈنی کے علاقے میں ایسڑن گرے کینگروؤں کو مردہ حالت میں پایا، جن میں دو چھوٹے کینگرو بھی شامل تھے۔

کینگرووں کے مرنے کی اطلاع وہاں قریب رہنے والے رہائیشیوں نے دی۔وائرز نامی جانوروں کو بچانے والی تنظیم نے مرنے والے کنیگرووں کی تعداد 15 بتائی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان جانوروں کی لاشوں کو اس علاقے کی دو مختلف جگہوں پر پایا۔ایک شخص کو ایک چھوٹی مادہ کینگرو زندہ حالت میں ملی جسے رضاکاروں نے ’ہوپ‘ کا نام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پالتو جانور کے مرنے پر 2 دن کی چھٹی دینے کا قانون

چھوٹی مادہ کینگرو کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے جنیل رینز نے بتایا کہ اسے ہوش میں لانے میں تقریباً دو گھنٹے لگے۔

گرفتار کیے جانے والے دونوں لڑکوں کو 22 نومبر کو بچوں کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان پر جانوروں کو بری طرح مارنے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے لڑکوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں لیکن نیو ساؤتھ ویلز کے قانون کے تحت ، جانوروں پر ظلم کرنے والے کسی بھی فرد کو پانچ سال قید اور 25 لاکھ جرمانے کی سزا ہے۔

آسٹریلیا میں ہر سال اوسطا 50 ہزار جانوروں پر ظلم کیے جانے کی شکایات درج کی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں