کمزور قوت مدافعت کے لوگوں کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینے کی سفارش

دنیا بھر میں سرنجوں کی کمی کا خدشہ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سفارش کی ہے کمزور مدافعت کے لوگوں کو کورونا ویکسین کے معمول کے  ٹیکے لگانے کے بعد  اضافی خوراک بھی دی جائے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق  کمزور نظام مدافعت کے لوگوں میں  ویکسین لگنے کے بعد بھی کورونا کی شدید انفیکشن  کاخطرہ عام لوگوں کی نسبت زیادہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے چینی ویکسین سائنو ویک اور سائنو فارم لگوانے والے  ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کے ایک سے تین ماہ کے بعد ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے کا مشورہ دیا ہے

ماہرین کا کہنا  ہے تحقیق کے مطابق کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد میں ویکسین کی افادیت تیزی سے کم ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح2فیصد سے بھی کم ہوگئی

ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ مطالعہ سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ عمر کے افراد میں سائنو فارم یا سائنو ویک کی دو خوراکیں موثر اور کافی ثابت نہیں ہوتیں

ماہرین نے کہا ہے کہ اب تک کی تحقیق میں ثابت ہے کہ تیسری خوراک کے بعد  کورونا  کے خلاف ٹھوس مدافعتی نظام بنتا ہے اس  لیے امید  ہے کہ تیسری خوراک معمر افراد کو کورونا سے بچانے اور شدید انفکشن کو روکنے کے لیے معاون ثابت ہو گی

ماہرین نے بتایا کہ اب تک کووڈ 19 ویکسینز کی ساڑھے 3 ارب خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک تخمینے کے مطابق عالمی سطح پر ہر ماہ ڈیڑھ ارب خوراکیں دستیاب ہیں جس سے سال کے اختتام تک دنیا کے ہر ملک کی 40 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے مگر ویکسینز کی تقسیم مساوی بنیادوں پر نہیں ہورہی۔

 

 


متعلقہ خبریں