میرا ڈونا کی ویب سیریز کا پہلا ٹریلر جاری


ارجنٹائن کے نامور سابق فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا پر اب ویب سیریز بنائی جائے گی، ایمازون پرائم نے میرا ڈونا کی زندگی پر بننے والی سیریزمیرا ڈونا بلیسڈ ڈریمکا پہلا ٹریلر جاری کردیا.

یہ سیریز میراڈونا کے مداحوں کے لیے ایک ٹریٹ ہو گی، جس لیجنڈ فٹ بالر کی زندگی اور کیریئر کی تفصیلاتی تحقیق کی گئی ہے اور ہر ایک پہلو کو دکھایا گیا ہے۔

سیریز کے پہلے سیزن میں 10 اقساط ہوں گی ، جبکہ دوسرا سیزن بھی 10 اقساط پر مشتمل ہوگا جس کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

سیریز کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ میراڈونا: بلیسڈ ڈریم صرف ایک بائیوپک نہیں بلکہ سب کے لیے ہمت محنت سے ایک مقام حاصل کرنے کا ایک متاثر کن راستہ ہے۔

میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں 2020 میں ہوا اور تدفین بیونس آئرس کے بیلا وسٹا  قبرستان میں کی گئی ہے۔ وہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

سال1986 میں ارجنٹینا نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی کپ میں شرکت کی اور حتمی مقابلے میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بنا۔

یہ بھی پڑھیں: میراڈونا کی دونوں کلایئوں میں گھڑیوں کا راز رونالڈو نے بتا دیا

میرا ڈونا نے1986 کے ورلڈ کپ میں ایسا کمال دکھایا کہ ریفری کی نظریں بھی دھوکہ کھا گئیں۔ میرا ڈونا کے اس گول کو ’ہینڈ آف گاڈ‘ کا نام دیا گیا۔

انہوں نے ارجنٹائن کیلئے91 میچز کھیلے۔ کیریئر میں301 گول کیے۔1986 میں ارجنٹائن کوعالمی چیمپیئن بنوایا گیا۔

 

 


متعلقہ خبریں