لیگو سے ٹائی ٹینک کا سب سے بڑا ماڈل تیار


دنیا کا مضبوط ترین خیال کیا جانے والا بحری جہاز ٹائی ٹینک برسوں قبل اپنے پہلے ہی سفر میں غرق ہو کر سمندر کی تہہ میں چلاگیا لیکن اس کی یاد ابھی تک زندہ ہے۔

دنیا بھر میں پلاسٹک کے ٹکڑوں سےتخلیقی اشیا بنانے والی مشہور کمپنی لیگو نے ٹائی ٹینک کا تفصیلی ماڈل تیار کیا ہے جو ان کی کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا ماڈل ہے۔

9،090 لیگو سے بنے اس ماڈل کا نام ہی آر ایم ایس ٹائٹینک ہی رکھا گیا ہے۔53 انچ کا ماڈل تین حصوں پر مشتمل ہے، جس سے آپ بحری جہاز کے اندر کا بھی پورا منظر دیکھ سکتے ہیں۔اس میں سیڑھیاں، انجن روم اور فرنیچر وغیرہ بھی موجود ہے۔

آر ایم ایس ٹائی ٹینک 1912 میں بحراوقیانوس میں کینیڈا کے قریب برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوا تھا حادثے میں ڈیڑھ ہزار افراد جان سے گئے تھے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یکم نومبر کے بعد سے اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اور اس کی قیمت 629 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی بہت سے وجوہات بیان کی جاتی ہیں تاہم اب امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ شمسی طوفان نے کپتان کی رہنمائی کرنے والے آلے میں خلل ڈالا تھا جس وجہ سے جہاز راستہ بھٹک کر اس برفانی تودے تک جا پہنچا جس سے ٹکرا کر وہ ڈوب گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ شمسی طوفان کے باعث جہاز میں کپتان کی رہنمائی کرنے والا نظام متاثر ہوا اور جہاز چٹان سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔


متعلقہ خبریں