دبئی: پولیس کا آپریشن بچھو، 23 ارب روپے سے زائد مالیت کی کوکین برآمد

دبئی: پولیس کا آپریشن بچھو، 23 ارب روپے سے زائد مالیت کی کوکین برآمد

دبئی: پولیس نے آپریشن بچھو کے ذریعے کوکین اسمگلنگ کی بہت بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ دبئی پولیس کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 500 کلو گرام کوکین ملزم کے قبضے سے برآمد کی گئی ہے جو اس خطے کی بڑی کارروائی ہے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد کی جانب سے بیوی کے فون ہیک کروانے کا انکشاف

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس نے آپریشن بچھو کے 500 کلو گرام کوکین کی اسمگلنگ ناکام بنائی ہے جس کی مالیت 13.6 کروڑ ڈالرز(50 کروڑ اماراتی درہم) سے زائد ہے۔ پاکستانی روپے میں اس کی مالیت تقریباً (23 ارب 22 کروڑ 97 لاکھ 52 ہزار روپے) سے زیادہ بنتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران جرائم کے ایک بین الاقوامی سنڈیکیٹ کے رکن کو بھی گرفتار کیا ہے۔

برطانوی شہری دبئی میں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

اس ضمن میں ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوکین کی بھاری مقدار ایک مال بردار کنٹینر کے اندر چھپائی گئی تھی۔

دبئی پولیس نے اس کارروائی کو آپریشن بچھو کا نام دیا تھا۔ پولیس کے مطابق کوکین کی اسمگلنگ میں ملوث مشتبہ ملزم نے کوکین والے کنٹینر کو امارت کے ایک گودام میں بھی پہنچادیا تھا جہاں کنٹینر کے اندر چھپائی گئی منشیات کو نکالا جانا تھا۔ ملزم کو اس دوران بازار سے بجلی کے مختلف اوزاروں کی خریداری کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

دبئی میں 40 ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے ;میڈل آف ٹرسٹ

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے فی الحال گرفتار کیے جانے والے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے۔

برطانوی شہری دبئی میں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

ابوظہبی پولیس نے بھی ستمبر میں ایک کارروائی کے دوران 815 کلوگرام منشیات ضبط کی تھی۔


متعلقہ خبریں