وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپنی ایک پلیٹ حلوے کے لیے دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہیں، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان مل کر انجمن متاثرین بنا لیں۔
شہبازشریف اورمولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف پارٹی میں ناانصافیوں کاغصہ غیرجمہوری مطالبات سےنہ نکالیں۔
شہبازشریف طےکرلیں وہ پارٹی کےاندرہیں یابڑےمیاں نےباہرکردیا،مسلم لیگ ن کی سیاست کوبڑےمیاں اورانکی صاحبزادی نےدفن کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی ترقی کا واحد راستہ نئے انتخابات: شہباز شریف اور فضل الرحمان یک زبان
پاکستان میں کرپشن کاسورج طلوع کرنیوالےلندن میں غروب ہوچکےہیں،یہ پاکستان کےعوام کومزیدبےوقوف نہیں بناسکتے۔
فواد چودھری نے کہا کہ اگریہ اقتدارمیں ہوں توحکومت آئینی مدت پوری کرے اور اگرعوام اقتدارعمران خان کودیں توان سےبرداشت نہیں،ملک میں مہنگائی کی وجہ کرپشن اورغیرملکی قرضےہیں ۔
فواد چودھری نے کہا کہ مولاناسیاسی اناکی تسکین کیلئےجمہوری نظام سےنہ کھیلیں،انہیں گزشتہ دورمیں قومی اسمبلی میں اپنی تقاریرکیوں نہیں یادآرہیں؟۔