ثقافتی سرگرمیوں کے لیے ہر نوجوان کو 78 ہزار ملیں گے


دنیا بھر میں کورونا بحران نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا، لیکن اب معاشی اور تقافتی شعبوں کو دوبارہ مضبوط بنانے کا وقت آ گیا ہے۔

اسپین میں ہر 18 سال کے ہر نوجوان کو 78 ہزار رقم دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا، جس سے شہری تھیٹر، سینیما ، کنسرٹس اور دیگر ثقافتی میلوں پر جانے کے لیے خرچ کریں گے۔

تاہم اس منصوبے میں ‘بل فایٹنگ’ جو اسپین کا بہت بڑا میلہ تصور کیا جاتا ہے شامل نہیں ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ 160 ملین یورو پر مشتمل ہے اور اسپین کے 5 لاکھ سے زائد لوگ اس آفر کے اہل ہیں۔ فرانس اور اٹلی بھی اپنے ثقافت کے شعبوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے اسی منصوبے کے تحت کام کریں گے۔

یہ فیصلہ اسپین کے 2022 کے قومی بجٹ میں سیاسی طور پر متنازعہ اقدامات میں سے ایک تھا ، جس پر اگلے ہفتے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ایک تجویز یہ بھی تھی کہ 18 سال سے 34 سال کے افراد کو کرائے کی مد میں ماہانہ 250 یورو دیئے جائیں۔


متعلقہ خبریں