شاہ رخ خان کے بیٹے کا بڑا جرم، 20 سال تک سزا ہو سکتی ہے

آریان خان: منصوبہ اغوا برائے تاوان کا تھا، ماسٹر مائنڈ بی جے پی رہنما تھا

بالی ووڈ کے معروف اداکار کنگ خان شاہ رخ خان کے منشیات کیس میں گرفتار صاحبزادے آریان خان کو 20 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔

اگر ان پر یہ سب الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 20 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری: دبنگ خان کا ہنگامی قدم

یاد رہے کہ  این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات  بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔

بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔


متعلقہ خبریں