کیویز شاہینوں سے مقابلے کے لیے تناو میں؟


نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کوچ  گیری اسٹیڈ کا کہنا  ہے کہ  میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان  کا ٹور ختم ہونے پر ہم ابھی تک تناو میں ہیں  یا نہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں ہونے والے  پاکستان اور نیوزی لینڈ کو مقابلے کو لے کر سب کی نظریں  نیوزی لینڈ کے پہلے میچ پر ٹکی ہوئی  ہیں۔

اس بارے میں محتاط بیان دیتے ہوئے  نیوزی لینڈ کے کوچ  گیری اسٹیڈ کا کہنا  ہے کہ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان کا ٹور ختم ہونے پر ہم ابھی تک تناو میں ہیں  یا نہیں۔

یو اے ای پہنچنے پر ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمارے کھلاڑیوں کو بھی میگا ایونٹ کی تیاری کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے پاکستان کا دورہ مسوخ ہونے کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ  ماضی میں جو کچھ ہوا ہم اس کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ اب ہمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں پر توجہ مرکوز رکھنی ہو گی۔

انہوں نے ورلڈ کپ میں ہونے والے پاکستان سے پہلے مقابلے کے بارے میں کہا ہے کہ  سب سے پہلے ہمارا سامنا پاکستان سے ہوگا امید ہے کہ یہ ایک زبردست مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ بورڈ گھمنڈی ہے:دورہ پاکستان کی منسوخی پر مائیکل ہولڈنگ برہم

انہوں نے مزید کہا کہ گرین شرٹس کے ساتھ ہمارے سارے مقابلے دلچسپ ہوتے ہیں امید  ہے یہ بھی ان سے مختلف نہیں ہو گا، ہمارا گروپ ٹف ہے۔ کوئی بھی میچ آسان نہیں ہو گا۔ پانچ چھ ٹیمیں ورلڈ کپ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل سیکیورٹی  کو وجہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا۔ دورہ منسوخ ہونے کے بعد سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ  کا درجہ حرارت بڑھ چکا ہے۔ نیوزی لینڈ کے  کھلاڑیوں کو  پاکستان ٹیم سے سخت جواب کھیل کے میدان میں ملنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب چیئر مین پی سی رمیز راجہ نے بھی پاکستانی کرکٹرز کو بہترین کھیل کے ذریعے  کیویز کو سخت جواب دینے کا مشورہ دیا ہے

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہوگا۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ نیوزی کا  میگا ایونٹ میں یہ  پہلا مقابلہ  ہوگا۔


متعلقہ خبریں