یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

نیب زادہ نہیں، نیب زدہ ہوں، ملک ہو گا تو حکومت کریں گے، مشکل فیصلے کر رہے ہیں ڈالر نیچے آئیگا: گیلانی

سابق ویزراعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی جا رہے تھے۔ نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث انہیں روکا گیا۔

یوسف گیلانی کے اسٹاف نے ایئرپورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا آپ کا نام ای سی ایل میں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام نے یوسف رضا گیلانی کو روکے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سابق وزیراعظم بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے۔ ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ دوران امیگریشن یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں پایا گیا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین اجلاس میں وفد کی سربراہی کیلئے روم جارہے تھے۔ 5 اراکین قومی اسمبلی اور 5سینیٹرز بھی اٹلی جارہے تھے۔

یوسف رضا گیلانی ای سی ایل میں نام ہونے کی تصدیق کے بعد ائیرپورٹ نہیں گئے۔ سزا یافتہ مجرموں کو باہر جانے دیا جاتا ہے مگر پیپلزپارٹی رہنماؤں پر قدغنیں ہیں۔ یوسف رضا گیلانی ملک کی نمائندگی کیلئے جانا چاہتے تھے مگر انہیں روک دیا گیا۔


متعلقہ خبریں