جام کمال کو مستعفی ہونے کیلئے الٹی میٹم

فوٹو: ہم نیوز


بلوچستان اسمبلی میں حکومت کے ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کیلئے الٹی میٹم دے دیا ہے۔

ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ جام کمال آج شام پانچ بجے تک مستعفی ہوں، ورنہ اور آپشن استعمال کریں گے۔

اراکین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ کوئی بھی رکن نہیں،  آئندہ وزیراعلیٰ بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) سے ہی ہوگا۔

بی این پی عوامی کے رکن اسد بلوچ نے کہا ہے کہ جام کمال نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت مختلف آپشنز کا اعلان کریں گے۔ میر اسد بلوچ نے تشویش کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

جام صاحب نے خود کو عقل کل سمجھا اور اکیلے صوبہ چلانےکی کوشش کی۔ وہ مستعفی ہوں کیوں کہ استعفیٰ صوبے کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا ہمارا یہ اتحاد عوام کو ریلیف دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ کچھ عرصے سے 11 بی اے پی، اور کچھ اتحادیوں نے وزیر اعلیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

ناراض اراکین کی تعداد 14 یا 15 ہے، وزیر اعلیٰ نے ایسی خبریں پھیلائیں کہ گروپ کے کچھ لوگ ٹوٹ گئے، اب ہم وزیر اعلیٰ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ باعزت طریقے سے استعفیٰ دے دیں۔

صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے بھی مطالبہ کیا کہ جام کمال بلوچستان اور بی اے پی پر رحم کھا کر استعفیٰ دیں، ہم بلوچستان عوامی پارٹی چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں