دبئی میں 40 ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے ‘میڈل آف ٹرسٹ’


دبئی میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی ایمانداری پر حکومت کی جانب سے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔

رواں سال کے 6 ماہ کے دوران جن جن ٹیکسی ڈرائیورز نے انسانیت اور ایمانداری کی مثال قائم کی انہیں اس اعزاز کا حقدار سمجھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف اوقات کے دوران مسافر اپنا سامان ٹیکسیوں میں بھول گئے تھے جس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 28 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد تھی۔

ٹیکسی ڈرائیورز نے تمام سامان مالکان کو واپس کردیا تھا جس پر دبئی حکومت نے 40 ایماندار ڈرائیورز کو انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔

انہیں اپنے اس عمل کے لیے خصوصی ‘میڈل آف ٹرسٹ’ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو کی چکا چوند میں ویران افغان پویلین

ٹرانسپورٹ کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ان اعزازت کے لیے ان ڈرائیورز کی ایمانداری اور کام سے محبت کا جشن منایا گیا ہے۔

ڈرائیوروں نے میڈل آف ٹرسٹ حاصل کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھوئی ہوئی اشیا، چاہے وہ پیسے ہوں یا ذاتی سامان، اہل حکام کو واپس دے کر مسافروںکے اطمینان اور خوشی کے حصول کے لیے اپنے عزم کی تجدید کی۔


متعلقہ خبریں