شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کے خلاف ایف آئی آر درج

جاوید اختر نے زعفرانی مفلر والوں کو کہا، بدمعاشوں کا جتھہ: پوچھا، کیا یہی مردانگی ہے؟

نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ بالی ووڈ کی ناموراداکارہ شبانہ اعظمی کے خاوند جاوید اختر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 500 (ہتک عزت پر سزا) کے تحت ایف آئی درج کی گئی ہے۔

جھوٹی خبروں پر بھارت کو دنیا بھرمیں رسوائی کا سامنا

مؤقر بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت کے معروف شاعر کیفی اعظمی کے داماد جاوید اختر کے خلاف ایف آئی آر ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو طالبان جیسا کہنے پر درج کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید اختر کے خلاف ایف آئی آر ممبئی کے وکیل سنتوش دوبے نے درج کرائی ہے۔ واضح رہے کہ ان کے صاحبزادے فرحان اختر اور صاحبزادی زویا اختر بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

آر ایس ایس طالبان کاموازنہ، انتہا پسند ہندو جاوید اختر کے پیچھے پڑ گئے

بھارت کے معروف شاعر جان نثار اختر کے صاحبزادے جاوید اختر نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان، آر ایس ایس اور بجرنگ دل سب ایک جیسے ہیں۔

بھارت میں آر ایس ایس کے متحرک رہنما وویک چمپانکر کی جانب سے وکیل سنتوش دوبے کے ذریعے نغمہ نگارجاوید اختر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

بھارت: جنونی ہندوؤں کی جانب سے فرحان اختر کے خلاف مقدمہ درج

دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت نے نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت جاوید اختر کو 12 نومبر کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے تاکہ وہ بذات خود اپنے بیان کی وضاحت روبرو ہو کر کریں۔


متعلقہ خبریں