وزیراعظم نے وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور مشیر برائے احتساب کو بلا لیا

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کل وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور مشیر برائے احتساب کو بلا لیا ہے۔

شرجیل و علی ڈار، زرداری اور نواز شریف کے پیسوں کے پہریدار ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بتائی ہے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان اور مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو بلا لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئے ہیں، فیصل جاوید

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے جاری پنڈورا پیپرز کا خیرمقدم کیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بےنقاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا پنڈورا لیکس کی تحقیقات کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن لیں گے۔


متعلقہ خبریں