ریا چکرورتی نے بگ باس کی آفر کو افواہ قرار دے دیا


نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے بگ باس سیزن کی آفر کو افوا قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ نے بگ باس سیزن 15 میں شرکت کی خبروں کو افوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی وہ بگ باس کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریا چکرورتی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں بگ باس سے ہر ہفتے 80 لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ریا آج کل بالی ووڈ اور تامل فلموں کے پروڈیوسروں کے ساتھ بات چیت کے مرحلے میں ہیں اور جلدی ہی فلموں پر کام کرنا شروع کر دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس میں شرکت کیلئے بھارتی اداکارہ کو ہر ہفتے 80 لاکھ روپے کی پیشکش

خیال رہے کہ بگ باس بھارت کا انتہائی مشہور اور متنازع شو ہے۔ ریا کو آخری مرتبہ فلم چہرے میں دیکھا گیا تھا فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی تھے۔

بگ باس 15 کی میزبانی سپر اسٹار سلمان خان کر رہے ہیں اور اس ہفتے 2 اکتوبر کو پریمیئر کیا گیا جس میں اداکار رنویر سنگھ بطور اسپشل مہمان شامل ہوئے۔


متعلقہ خبریں