وادی سون میں ہزاروں سال قدیم قلعہ تلاجہہ کے آثار برآمد


وادی سون میں ہزاروں سال قدیم اور تاریخی قلعہ تلاجہہ کے آثار برآمد ہوگئے، پنجاب یونیورسٹی کی آرکیالوجی ٹیم نے نوشہرہ کے نواح میں پہنچ کر کام شروع کر دیا۔

چیئرمین شعبہ آرکیالوجی ڈاکٹر محمد حمید نے بتایا کہ مقامی روایات کے مطابق قلعہ تلاجہہ 5 ہزار سال قبل تعمیر ہوا۔ابتدائی تحقیق کے مطابق تلاجہہ قلعہ تقریباً2 ہزار سال قدیم ہے۔

ڈاکٹر محمد حمید کا کہنا ہے کہ  قلعہ میں مکانوں کی طرز تعمیر اور دریافت شدہ اشیائے ضروریہ سے مسلمان آبادی کے آثار ملتے ہیں۔ گمان ہے کہ قلعہ تلاجہہ میں مسلمان بھی آباد رہے ہیں۔قلعہ تلاجہہ میں جنوبی ایشیا کے مسلم دور سے پہلے کے آثار بھی  دریافت ہوسکتے ہیں۔

وادی سون میں ہزاروں سال قدیم اور تاریخی قلعہ تلاجہہ کے آثار برآمد ہونے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ آثار قدیمہ کی دریافت اور سیاحتی مقامات کی ڈویلپمنٹ سے پنجاب کو ٹورازم ہب بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 11ہزار سال قدیم تھری ڈی مجسمے دریافت

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کی دریافت غیر ملکی سیاحوں اور محققین کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگی۔ سیاحت کو فروغ دے کر مقامی معیشت کو فروغ دیا جائے گا۔

محققین کا کہنا ہے کہ  قلعہ تلاجہہ میں رہائشی بلاک اور 22 ایکڑ پر محیط دیگر شہر کی کھدائی اور تحقیق کے بعد مستند بیانیے کی تشکیل ممکن ہوسکے گی۔

ریسرچ ٹیم قلعہ نندنہ میں بھی کھدائی کرکے محمود غزنوی دور کے پتھر پر کندہ مخطوطہ دریافت کر چکی ہے۔ قلعہ تلاجہہ کی دریافت سیاحت کے فروغ اور آثار قدیمہ سے دلچسپی رکھنے والے ماہرین کیلئے بہت سے حقائق سامنے لا سکتی ہے


متعلقہ خبریں