ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار500 روپے ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 98 ہزار165 روپے ہو گئی۔