کامیڈی کنگ عمر شریف …. ایسا خلا جوکبھی پر نہیں ہو سکے۔ ان کے انتقال پر جہاں ان کے مداحوں کے دل افسردہ ہیں وہیں ان کے ساتھی اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات بھی رنجیدہ ہیں
اداکارقوی خان عمر شریف کے انتقال پر آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمر شریف بہترین انسان تھے وہ ہمیشہ سینئر اداکاروں کا خیال رکھتے تھے۔ عمر شریف سب کو اداس کرگئے
عمر شریف کے ساتھی روف لالا اور وسیم عباس بھی رنجیدہ ہو گئے ، وسیم عباس نے کہا کوئی اور عمر شریف پیداہونے کے لیے ایک صدی درکار ہوگی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کامیڈی کنگ عُمر شریف کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فیصل قریشی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عُمر شریف کی یادگار تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’ہمارے اپنے ہی کامیڈی بادشاہ عمر شریف کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہونے پر دل ٹوٹ گیا ہے۔
View this post on Instagram
سینئراداکار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ دنیا کو ہنسانے والا عمرشریف اب ہم میں نہیں ، وہ بہترین شخصیت کے مالک اور محبت کرنے والے انسان تھے
معروف گلو کارابرار الحق نے عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہنسانے والا آج ہمیں رُلا کر چلا گیا ۔
ابرار الحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمر شریف کی حب الوطنی اور انسان دوستی کو نہیں بُھولا جاسکتا۔
Hamain hasanay wala aaj hamain rula kar chala gya.
Innalillah wainna ilehe rajeoun#UmerShareef ki muhibbe watni aur insan dosti ko nahi bhula ja sakta.? pic.twitter.com/hkiwZssssp— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) October 2, 2021
گلوکار علی ظفر نے کہا عمر شریف کے انتقال پرافسوس ہوا۔عمر شریف بہترینشخصیت اورسب کوہنسانے والے انسان تھے ،وہ جہاں بھی جاتے خوشگوار ماحول بن جاتا
اداکار افضل خان ، جمال شاہ اور توقیر ناصر نے بھی عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے