خرگوش نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی


لندن: برطانیہ کے علاقے لنکن شائر میں خرگوش نے حملہ آور عقاب کے اوپر سے ایک بڑی چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لنکن شائر کے کھیتوں میں خرگوش کو اس وقت ایک بڑی چھلانگ لگانی پڑ گئی جب ایک عقاب اس پر حملہ آور ہوا۔ عقاب جیسے ہی خرگوش پر جھپٹنے لگا تو خرگوش نے بڑی مہارت سے عقاب سے اونچی چھلانگ لگائی اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

اس موقع پر وہاں موجود 37 سالہ ڈینی کارٹر نے اس خوبصورت لمحات کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کر لیا جب ایک تیز عقاب اپنے شکار سے ناکام لوٹا۔ ڈینی بھی اس وقت اپنے عقاب کو تربیت دے رہا تھا لیکن خرگوش بھی انتہائی تیز جانور ہے جو اپنے دشمن کے حملہ آور ہوتے ہی اپنا رخ تبدیل کر لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کے بال،کان کھینچنا، یا مارنا قابل سزا جرم قرار

ڈینی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ خرگوش میرے عقاب سے اپنی جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

واضح رہے کہ ڈینی کارٹر 16 سال کی عمر سے جانوروں کو تربیت دینے کا کام کر رہا ہے اور اس وقت وہ ایک بل ایکس نامی کمپنی چلا رہا ہے۔ جو جانوروں کے شکار کے لیے کتے اور شکاری پرندوں کو تربیت دیتا ہے۔

برطانیہ میں 2004 سے شکار ایکٹ کے تحت پابندیوں کے باوجود پرندوں کے ذریعے شکار قانونی ہے۔


متعلقہ خبریں